ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے کرناٹک کے آزاد ممبران اسمبلی کو درخواست واپس لینے کی منظوری دے دی 

سپریم کورٹ نے کرناٹک کے آزاد ممبران اسمبلی کو درخواست واپس لینے کی منظوری دے دی 

Thu, 25 Jul 2019 23:41:57    S.O. News Service

نئی دہلی،25/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک کے دو آزاد اراکین اسمبلی کو درخواست واپس لینے کی منظوری دے دی۔درخواستوں میں ریاستی اسمبلی کے صدر کے آر رمیش کمار کو ایچ ڈی کمارسوامی حکومت کی طرف سے پیش کئے اعتماد کے ووٹ پر فوری طاقت ٹیسٹ کرانے کی ہدایات دینے کی درخواست کی گئی تھی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے اسمبلی صدراورکمارسوامی کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکلاء کی دلیلوں پر غور کیا کہ انہیں درخواست واپس لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے ممبر اسمبلی آر شنکر اور ایچ ناگیش کے وکیل کو اس بنیاد پر درخواست واپس لینے کی منظوری دے دی کہ منگل کی شام اعتماد کے ووٹ حاصل ہونے کے بعد یہ عرضیاں غیر مؤثر ہو گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کے لئے سینئر وکلاء کے اس کے سامنے پیش نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی۔بنچ نے کہاکہ جب آپ فوری طور پرسماعت چاہتے ہیں تو آپ رات، دن یا آدھی رات کو ہمارے پاس آتے ہیں۔لیکن جب عدالت کووکیل چاہئے ہوتا ہے تو وہ پیش نہیں ہوتا۔


Share: